جی ڈی سی رام گڑھ نے رام گڑھ سانبہ کے ہیریٹیج فوڈ اینڈ کرافٹ پر ورکشاپ کا انعقاد کیا

0
0

اس طرح کے پروگرام ثقافتی روایات کے تحفظ کیلئے ایک موقع فراہم کرتے ہیں: ڈاکٹر سی ایم سیٹھ
لازوال ڈیسک
سانبہ //گورنمنٹ ڈگری کالج رام گڑھ نے انٹیک جموں چیپٹر کے تعاون سے آج یہاں رام گڑھ، سانبہ کے ہیریٹیج فوڈ اینڈ کرافٹ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔وہیں اس تقریب کا اہتمام کالج کی پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) گیتانجلی اندوترا کی رہنمائی میں کیا گیا ۔تقریب میں تمام فیکلٹی ممبران اور کالج کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شروع میں کالج کلچرل کمیٹی کی کنوینر پروفیسر ریشا کماری نے ان ٹیک کی ٹیم کا خیرمقدم کیا اور طلبہ کو ورکشاپ کے مقصد سے آگاہ کیا۔وہیںپروفیسر (ڈاکٹر) گیتانجلی اندوترا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ورکشاپ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رام گڑھ، سانبہ کے ہیریٹیج فوڈ اینڈ کرافٹ کے بارے میں بیداری اور اہمیت کو اجاگر کرنے کی ایک پہل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ثقافتی اقدار اور ورثے کو محفوظ رکھنے کی اشد ضرورت ہے جو کمیونٹی کے حقیقی جوہر کی نمائندگی کرتے ہیں۔وہیںورکشاپ مقامی ورثے کے کھانے اور دستکاری پر مرکوز تھی جس میں کارکھندر یونٹ، نانکے چک، سانبہ اور کرافٹ اور کمیونٹی سیل، ان ٹیک کی طرف سے اچھے طریقوں اور عملی مظاہروں کا اشتراک شامل تھا۔ وہیںاسکولوں اور کالجوں کے طلباء کو بھوسے کی اشیاء بنانے اور کیلیکو پرنٹنگ کے حوالے سے تربیت دی گئی جو کہ طلباء نے جوش و خروش سے سیکھی ۔ ڈاکٹر ادیتی کھجوریہ اور ڈاکٹر سندیپ کماری کے ذریعہ رام گڑھ کے ہیریٹیج فوڈز کی ترکیبی کتابچہ تیار کرنے میں طلباء کے ایک گروپ کی رہنمائی کی گئی۔وہیں اس موقع پر ڈاکٹر سی ایم سیٹھ نے طلباء کو اس طرح کے ثقافتی پروگراموں کے کردار اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا، کیونکہ یہ نہ صرف خطے کی ثقافت اور ورثے کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے اس کی حفاظت میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس طرح کی تقریبات کی وسیع تر مطابقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ثقافتی روایات کے تحفظ اور پھیلاؤ کیلئے ایک فورم فراہم کرتے ہیں اور نوجوانوں میں قیادت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا