جی ڈی سی رامبن میںگاندھی جینتی کی تقریبات

0
0

مشکور احمد
رام بن؍جی ڈی سی رامبن میںگاندھی جینتی کی تقریبات کے سلسلے میں جی ڈی سی رامبن نے کالج کے پروفیسر سبھاش چندر شرما پرنسپل کی سرپرستی میں سلسلہ وار تقریبات کا اہتمام کیا۔ پہلی تقریب کا آغاز کالج کے طلباء کے ذریعہ گاندھی کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک رگھوپتی راگھو راجہ رام کے گانے سے ہوا۔ بعد ازاں مہاتما گاندھی کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ تقریب میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کالج کا تمام تدریسی عملہ بھی موجود تھا۔ دوسرے ایونٹ میں کالج کے این ایس ایس یونٹ نے کالج کیمپس میں سوچھتا مہم چلائی۔ این ایس ایس کے رضاکاروں نے کالج کے اندر اور باہر کی صفائی کی۔ انہوں نے کچرا اور ریپر ہاتھ سے اٹھا کر کوڑے دان میں پھینک دیا۔ این ایس ایس کے رضاکاروں نے کالج کے گیٹ ایریا، کالج پارکنگ زون، کالج کینٹین ایریا وغیرہ کی صفائی کی۔ تمام تقریبات کی نگرانی این ایس ایس کے پروگرام آفیسر پروفیسر وکی رتن اور پروفیسر یونس احمد راتھر نے کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا