لازوال ڈیسک
درہال؍؍سوچھ بھارت ابھیان، جسے کلین انڈیا مشن بھی کہا جاتا ہے، حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ملک گیر صفائی مہم ہے۔ اس مہم کے تحت جی ڈی سی درہال کے این ایس ایس یونٹ نے کلین انڈیا 3.0 پروگرام کے بینر تلے کالج کیمپس میں صفائی مہم کا انعقاد کیا، جس میں این ایس ایس کے رضاکاروں نے بیداری پیدا کرتے ہوئے کالج کیمپس کی صفائی کی۔ وہیںصفائی کے حوالے سے دوسرے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنابھی اہم پہلو تھا۔ اس موقع پر ایک ایس ایس رضاء کاروں نے کالج کے آس پاس کے علاقوں کو صاف کرنے کی پہل کی۔ وہیںافتتاحی سیشن میں ڈاکٹر سنیل کمار منگوچ،این ایس ایس پروگرام آفیسر نے این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہیں کمیونٹی کے کاموں میں جسمانی شمولیت کے ذریعے کمیونٹی سروس کا سبق دیا۔اس تقریب کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر مصرف حسین شاہ کی رہنمائی میں کیا گیا۔تاہم این ایس ایس کے رضاکاروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وقت آگیا ہے کہ ہمارے ملک ہندوستان کو ترقی پذیر ملک سے ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کیا جائے۔