جی ڈی سی تھنہ منڈی نے کالج کیمپس میں صفائی مہم کا انعقاد کیا

0
0

طلباء کوگھر، کالج اور کام کی جگہوں پر صفائی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ڈگری کالج تھنہ منڈی نے گاندھی جینتی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کالج کیمپس میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ اس مہم کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق احمد کی سرپرستی میں کیا گیا۔ وہیںتقریباً 50 این ایس ایس رضاکاروں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ واضح رہے یہ اقدام صرف جسمانی جگہوں کی صفائی کے بارے میں نہیں تھا بلکہ سادگی اور صفائی کے ان نظریات کو برقرار رکھنے کے لیے بھی تھے جسے مہاتما گاندھی نے جوش سے فروغ دیا تھا۔ وہیںرضاکاروں نے ارد گرد کی صفائی کے لیے سرگرمی سے حصہ لیا، ملبہ ہٹایا، اور مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف قسم کے کچرے کو جمع کیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے کالج کے این ایس ایس یونٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے طلباء کو بتایاکہ ہر ایک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ صفائی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے گھر، کالج اور کام کی جگہوں پر صفائی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا