جی ڈی سی تھنہ منڈی نے "نشا مکت بھارت ابھیان” کے تحت ایک ریلی کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍”نشا مکت بھارت ابھیان” کے تحت منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے این ایس ایس یونٹ نے این سی سی اور ریڈ ربن کلب کے اشتراک سے آج منشیات کی لت سے متعلق ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ تقریب کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق احمد کی سرپرستی میں کیا گیا۔ ریلی کو مسٹر شکیل میر چیئرمین میونسپل کارپوریشن تھنہ منڈی نے کالج کے پرنسپل اور فیکلٹی ممبران کے ہمراہ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ ریلی کالج کیمپس سے شروع ہو کر شاہدرہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔اس ریلی میں 200 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ ڈاکٹر امتیاز احمد ایس ڈی پی او تھنہ منڈی کے ہمراہ ایس ایچ او تھنہ منڈی محمد شوکت بھی ریلی کے ہمراہ تھے۔ اس ریلی میں کالج کے تمام سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ اس ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد معاشرے میں منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔ ریلی کے دوران طلباء نے "منشیات کو نہ کہو” اور "نشے کو دور بھاگنا ہے بھارت کو سست بنانا ہے” جیسے مختلف نعرے لگائے۔ پروگرام کی کامیابی سے کوآرڈینیشن پروفیسر محمد شوکت این ایس ایس پروگرام آفیسر نے کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا