جی ڈی سی بلاور نے ’آزادی کی کویتائیں‘پر شاعری مقابلہ منعقد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج، بلاور نے 77 ویں ہندوستانی یوم آزادی کو منانے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو مہم کے تحت’آزادی کی کویتائیں‘ شاعری کا مقابلہ منعقد کیا جس کی مجموعی نگرانی ڈاکٹر الکا شرما، پرنسپل جی ڈی سی بلاور کی تھی۔ اس تقریب میں طلباء کی جانب سے مختلف زبانوں (علاقائی اور قومی) نظمیں سنائی گئیں۔وہیں پروگرام میں کالج کے 50 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ پروگرام کی کارروائی جی ڈی سی بلاور شعبہ انگریزی کی پروفیسر سنیتا نے چلائی۔ وہیںپرفارمنس کو پروفیسر انیل، ڈاکٹر شیو کھجوریا اور پروفیسر کرن نے جج کیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے جیتنے والوں کو ان کے جوش و خروش پر مبارکباد دی اور اس طرح کے مزید ایونٹس میں شرکت کی ترغیب دی۔ انہوں نے تقریب پر اپنے حوصلہ افزا کلمات بھی پیش کیے اور شرکاء میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا