جی ڈی سی بلاورمیں سکل ڈویلپمنٹ پر تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

0
0

افتتاح پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الکا شرمانے کیا، سینکڑوں طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
بلاور؍؍ جی ڈی سی بلاورکے شعبہ زولوجی نے IQAC اور IIC کے تعاون سے سکل ڈویلپمنٹ پر تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا موضوع ’’سیری کلچر؛ جی 20 اور امرت کال اسکیموں کے تحت روزگار کا ایک متبادل ذریعہ‘‘تھا۔ورکشاپ کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر الکا شرما پرنسپل جی ڈی سی بلاور نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں کالج کے سینکڑوں طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔پروگرام کی کارروائی ڈاکٹر پنکی ایچ او ڈی کامرس نے چلائی، خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر محمد مقیم ایچ او ڈی اردو نے پیش کیا، کلیدی خطبہ ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے نے پیش کیا، صدارتی خطبہ ڈاکٹر الکا شرما پرنسپل جی ڈی سی بلاور نے پیش کیا اور شکریہ کاخطبہ پروفیسر لیکھ راج نے پیش کیا۔اس موقع پر موجود دیگر فیکلٹی ممبران میں ڈاکٹر پرشوتم ٹھاکر، ڈاکٹر رویندر کور، ڈاکٹر کلبیر سنگھ، ڈاکٹر سورم، ڈاکٹر امبیکا، ڈاکٹر شکیب، ڈاکٹر ودیا لال، ڈاکٹر عمر وانی اور ڈاکٹر سنیل سنگھ شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا