سڑک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے آگاہی دی گئی
لازوال ڈیسک
بسوہلی؍؍ ٹریفک ماہ 2024 کی مناسبت سے، گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) بسوہلی نے آج ٹریفک قوانین سے متعلق ایک کامیاب بیداری ریلی کا اہتمام کیا۔واضح رہے ریلی کا مقصد ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور عوام کو ٹریفک ضابطوں کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پرپروفیسر جسوندر سنگھ اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ مختلف اسٹریمز کے طلباء ، این سی سی کیڈٹس، اور این ایس ایس رضاکاروں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔ یہ ریلی کالج کے احاطے سے شروع ہو کر برلا چوگن، رام لیلا گراؤنڈ، بس اسٹینڈ بسوہلی سے ہوتی ہوئی، زیرو موڑ بسوہلی پر اختتام پذیر ہوئی۔تاہم تقریباً 100 طالب علموں نے ریلی میں سرگرمی سے حصہ لیا، جوپلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کئی طرح کے نعرے درج تھے ۔اس کا مقصد روڈ سیفٹی قوانین کی اہمیت پر زور دینا اور سڑک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔وہیںجی ڈی سی بسوہلی کی پرنسپل ڈاکٹر ندھی کوتوال نے سڑک کی حفاظت سے متعلق آگاہی مہم کے انعقاد میں این ایس ایس اور این سی سی یونٹوں کی ان کی سرشار کوششوں کے لیے دلی تعریف کی۔ انہوں نے طلباء برادری کے اندر احساس ذمہ داری اور شعور کو پروان چڑھانے میں ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔