سید زاہد
بدھل؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج، بدھل کے این ایس ایس یونٹ نے Viksit Bharat@2047 کے بینر تلے ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا انعقاد کالج کی وکست بھارت کمیٹی کے اشتراک سے اور کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) محمد مزمل حسین کی مجموعی رہنمائی میں کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کے تئیں بیداری اور مشغولیت کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء نے پلے کارڈ اٹھائے، نعرے بلند کیے اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وڑن کے بارے میں اہم پیغامات پہنچانے کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ جڑے، بدھل کے مرکزی بازار سے مارچ کیا۔ ریلی نے ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف سفر میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اہم پیغامات کو کامیابی سے پھیلایا۔ ریلی میں طلباء اور سٹاف کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس ریلی میں تقریباً 55 طلباء اور تمام عملہ نے شرکت کی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) محمد مزمل حسین نے اس ریلی کے انعقاد میں تمام سٹاف ممبران خصوصاً این ایس ایس یونٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب جی ڈی سی بدھل کے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے پروفیسر منظور احمد ڈار کی سربراہی میں کالج کی وکشت بھارت کمیٹی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔