جی ڈی سی اکھڑال نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ رام بن کے تعاون

0
0

سے منشیات کے استعمال پر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
اکھڑال// جی ڈی سی اْکھڑال نے آج یہاںآزادی کا امرت مہواتسو کے زیراہتمام ہمارے نوجوانوں اور عوام میں منشیات کے استعمال کے خطرات کے بارے میں بیداری لانے کیلئے ایک پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔ جبکہ یہ پروگرام جی ڈی سی اکھڑال کے احاطے میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ رام بن کے تعاون سے منعقد ہوا۔وہیں پروگرام کا آغاز پرنسپل ڈاکٹر شلو سمیال کے پیغام سے ہوا کہ منشیات کا استعمال اپنے تمام مہلک اثرات کے ساتھ ہمارے معاشرے سے ختم کرنا ہے۔وہیں محکمہ ایکسائز کے مسٹر یتیندر نے بھی اس لعنت کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کیا۔وہیں فیکلٹی اور طلباء کی موجودگی میں مختلف سمسٹرز سے تعلق رکھنے والے تقریباً بیس طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے نسل کو تباہی سے بچانے کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔وہیں ڈاکٹر شفیق احمد کٹوچ ایچ او ڈی شعبہاردو اور پروفیسر سریش چندر ایچ او ڈی ڈوگری اس دن کے دو جج تھے۔ وہیں محترمہ رضوانہ جاوید کٹوچ، سویٹی دیوی اور مس صبیہ بانو کو بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام دیا گیا۔پروگرام کی نظامت پروفیسر افتخار حسین لون، کنوینر اسپورٹس نے کی تھی جب کہ کارروائی آکاش ورما نے انجام دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا