جی ڈی سی ادھم پور نے الوداعہونے والے این سی سی کیڈٹس کو شاندار الوداعی دی

0
0

این سی سی کیڈٹس کے لیے قوم اور قومی مفاد سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے:مقررین
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍جی ڈی سی ادھم پور کے سمسٹر دوم اور چہارم کے این سی سی کیڈٹس نے ششم سمسٹرکے اپنے سبکدوش ہونے والے سینئر کیڈٹس کو شاندار الوداع کیا۔ اس تقریب کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) رومیش کمار گپتا کی رہنمائی اور سرپرستی میں کیا گیا۔ وہیںپروگرام کا آغاز پروفیسر وجے کمار کی طرف سے مہمان خصوصی، پروفیسر (ڈاکٹر) رومیش کرشن کو گلدستہ پیش کرنے سے ہوا۔ گپتا نے اس کے بعد رسمی چراغ روشن کیا۔ اس موقع پرپروفیسر وجے کمار، اے این او این سی سی جے اینڈ کے 2 بوائز بٹالین جی ڈی سی ادھم پور کی طرف سے ایک رسمی خطبہ استقبالیہ پیش کیا گیا۔ اپنے خطاب میں پروفیسر وجے نے این سی سی کیڈٹس کی تعریف کی اور این سی سی کیڈٹس کی بے مثال کامیابیوں کے بارے میں مجمع کو سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ این سی سی کے کیڈٹس کے لیے قوم اور قومی مفاد سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے اور انہیں یقین ہے کہ الوداع ہونے والے کیڈٹس ہر حال میں قوم کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ انہوں نے الوداعہونے والے این سی سی کیڈٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وہیں پروفیسر ریویکا اروڑہ نے کیڈٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ این سی سی کیڈٹس ہونے کی ذمہ داریوں کو آگے بڑھائیں اور اپنے والدین، کالج اور اپنے اساتذہ کا اعزاز بنیں۔ انہوں نے کیڈٹس کے کامیاب اور خوشحال مستقبل کی خواہش کی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) رومیش کمار گپتا نے اپنے خطاب میں کیڈٹس کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔ انہوں نے مزید انہیں مسلح افواج میں شامل ہونے اور قوم کے لیے بے لوث خدمات انجام دینے کی ترغیب دی۔ انہوں نیسمسٹر دوم اور چہارم کے این سی سی کیڈٹس اور اے این اوز این سی سی، پروفیسر (کیپٹن) شیوانی کھجوریا اور پروفیسر وجے کمار کو بھی اتنی خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا