جی ڈی سی ادھم پور میںقومی یوتھ فیسٹیول پر وزیر اعظم کا لائیو خطاب اور لوہڑی کا جشن

0
0

فیکلٹی اور طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ تقریب میںکی شرکت
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج ادھم پور نے کالج گراؤنڈ میں لوہڑی کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔وہیں طلباء اور عملہ لوہڑی کے تہوار کے جذبے میں پوری طرح مگن تھا۔ تاہم پروگرام کا آغاز بون فائر کی تیاری سے ہوا۔ اس موقع پر سٹاف اور طلباء میں مونگ پھلی اور پاپ کارن تقسیم کیے گئے۔اس موقع پرپروفیسر (ڈاکٹر) رومیش کمار گپتا، پرنسپل جی ڈی سی ادھم پور نے طلباء اور عملے میں خوشی کا اظہار کیا اور سب کے لیے نئے سال کی خوشی اور خوشحالی کی خواہش کی۔ انہوں نے طلباء کو ان کی تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا تبادلہ بھی کیا اور مزید کہا کہ لوہڑی دعوت اور کھانے کا تہوار ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب اس سے بہت جڑے ہوئے ہیں اس لیے ہم سب کومالک حقیقی سے دعا کرنی چاہیے کہ آنے والا سال صحت مند اور خوشحال ہو۔ انہوں نے طلباء کی تعریف کی اور ٹیچنگ فیکلٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس قسم کے تہوار منا کر روایت اور ثقافت کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا