جی سی ڈبلیو گاندھی نگر نے عالمی یوم ارض منایا

0
0

ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار زندگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد ہوا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍عالمی یوم ارض کی یاد میں، گورنمنٹ کالج فار ویمن (جی سی ڈبلیو)، گاندھی نگر کے این ایس ایس یونٹ 1 نے جموں کی کلسٹر یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے اشتراک سے ایک پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار زندگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔وہیں جی سی ڈبلیوگاندھی نگر جموں کے احاطے میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں این ایس ایس رضاکاروں اور نباتیات کے شعبہ کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔اس موقع پر شرکاء نے اپنے سیارے کی حفاظت اور ماحول دوست طرز عمل کو اپنانے کی اہمیت کے بارے میں طاقتور پیغامات دیتے ہوئے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس سال کے یوم ارض کا تھیم’سیارہ بمقابلہ پلاسٹک‘ پوری تقریب میں گونجتا رہا، جس نے شرکاء کو ماحولیاتی دباؤ پر غور کرنے کی ترغیب دی۔
وہیںکالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس پی سرسوت نے مقابلے میں زبردست ردعمل پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان ذہنوں کو ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اختراعی آئیڈیاز کے ساتھ آگے آتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس مقابلے کے ذریعے، ہمارا مقصد طلباء کو تخلیقی انداز میں سوچنے اور ماحولیاتی تحفظ کے سفیر بننے کی ترغیب دینا ہے۔واضح رہے اس تقریب کا اہتمام جی سی ڈبلیو گاندھی نگر کے این ایس ایس پروگرام آفیسر یونٹ 1 اور کوآرڈینیٹر باٹنی پروفیسر سوگندھا مہاجن نے کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا