جی سی ڈبلیو گاندھی نگر میں سویپ سرگرمیاں اختتام پذیر ہوئیں

0
0

مہم کے تحت شرکاء کو جمہوری عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی گئی

لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں کے کالج الیکٹورل لٹریسی کلب نے اپنی سویپ سرگرمیوں کی کامیاب تکمیل پر فخر کے ساتھ جشن منایا۔ اس تقریب کا انعقاد طلباء اور فیکلٹی کے اعزاز کے لیے کیا گیا تھا جنہوں نے سویپ کے اقدامات میں اہم کردار ادا کیا۔ ان اقدامات کا مقصد انتخابی بیداری کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں باخبر اور اخلاقی ووٹنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
وہیںکالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس پی سرسوت نے اساتذہ کوآرڈینیٹروں، شرکاء ، طلباء کوآرڈینیٹروں، اور ان تمام لوگوں کے لئے اپنی تعریف کی جنہوں نے سرگرمیوں میں تعاون کیا اور تقریب کو کامیاب بنایا۔ تاہم الیکٹورل لٹریسی کلب کی کنوینر ڈاکٹر پوجا چاڑک نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ہر تعلیمی ادارے میں ای ایل سی کے اہم کردار اور ذمہ دار شہریوں کی تشکیل اور جمہوری نظام کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

https://www.gcwparade.in/
وہیںالیکٹورل لٹریسی کلب کی طرف سے کی جانے والی سویپ سرگرمیوں میں ایک ای ایل سی وال میگزین، شارٹ فلم بنانا، فوٹو گرافی کا مقابلہ، کوئز مقابلہ، رقص؍موسیقی کا مقابلہ، مباحثہ مقابلہ، شاعری کا مقابلہ، سوشل میڈیا پر مبنی سرگرمیاں، نکڑ ناٹک، ووٹر کا عہد اور آگاہی مہم شامل تھی جوکیمپس اور آف کیمپس دونوں طرح انجام دی گئیں۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے، ای ایل سی کامیابی کے ساتھ طلباء کی ایک بڑی تعداد تک پہنچ گئی، اور انہیں جمہوری عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی۔دریں اثناء پروقار تقریب کے دوران طلباء رضاکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے پروگرام کے دوران مختلف اقدامات کی قیادت کی اور غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا