ذہنی صحت سے متعلق آگاہی’ پر ایک مختصر فلم بھی دیکھائی گئی
لازوال ڈیسک
جموں// گورنمنٹ کالج فار ویمن پریڈ نے منگل کو ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے، 2023 کے موقع پر ایک میگا ایونٹ کا اہتمام کیا۔وہیںتقریب کا موضوع دماغی صحت، ایک عالمگیر انسانی حق تھا۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) ایس پی سرسوات اس موقع پر چیف سرپرست تھے۔اس تقریب کا انعقاد منودرپن سائیکولوجیکل کونسلنگ سیل اور کالج کے شعبہ نفسیات کے اشتراک سے کیا گیا۔وہیں اس دوارن خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر پلک ملہوترا، فیکلٹی شعبہ نفسیات نے پیش کیا، جبکہ کلیدی خطبہ ڈاکٹر رویندر کور، ہاڈ شعبہ نفسیات نے پیش کیا۔ڈاکٹر پیالی اروڑا، فیکلٹی ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی اور کنوینر منودرپن سائیکولوجیکل کونسلنگ سیل نے اس سال ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے تھیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔وہیںشعبہ نفسیات کے طلباء نے اس موضوع پر ایک سمپوزیم میں شرکت کی اور معاشرے میں ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔بعد ازاں ‘ذہنی صحت سے متعلق آگاہی’ پر ایک مختصر فلم سامعین کے سامنے پیش کی گئی۔ کالج کے پرنسپل نے منتظمین کی اس کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دماغی صحت سے متعلق آگاہی وقت کی ضرورت ہے، اور امید ظاہر کی کہ کالج کے طلباء اپنے تحفظات کو یقینی طور پر سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ اور کونسلنگ سیل کے متعلقہ اساتذہ تک پہنچائیں گے تاکہ کسی بھی الجھن کی صورت میں بروقت مدد حاصل کی جا سکے۔وہیںپروگرام کی اینکرنگ سائیکالوجی ڈپارٹمنٹ کی طالبہ امیشا راجپوت نے کی اور شکریہ کا ووٹ ڈاکٹر گرپریت کور ممبر سائیکولوجیکل کونسلنگ سیل اور کالج کے این ایس ایس ونگ کی کنوینر نے پیش کیا۔