بلونت ٹھاکر نے تاریخی فلم’گلاب گاتھا‘ کی تیاری کے بارے میں مختصر جائزہ پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر میں جموں و کشمیر کی تاریخ پر بننے والی پہلی فلم ’گلاب گاتھا‘ کا مشاہدہ کیا گیا۔اس موقع پر کالج کا مرکزی آڈیٹوریم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور فلم کا اثر اتنا زبردست تھا کہ طلباء نے نٹرنگ جموں کے اداکاروں کی شاندار کارکردگی کو کھڑے ہو کر داد دی۔ وہیںفلم کی ڈیمانڈ اتنی زیادہ تھی کہ تمام طلبہ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اسے دن میں دو بار دہرایا گیا۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں ہدایت کار نٹرنگ بلونت ٹھاکر جو فلم کے مصنف اور ہدایت کار بھی ہیں، نے اس تاریخی فلم ‘گلاب گاتھا’ کی تیاری کے بارے میں ایک مختصر جائزہ پیش کیا اور مہاراجہ گلاب سنگھ میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر کرن سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہیگلاب گاتھا مہاراجہ گلاب سنگھ میموریل ٹرسٹ اور نٹرنگ جموں کی پیداوار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کی پرنسپل پروفیسر مینو مہاجن کیقابل ستائش تعاون پر شکریہ ادا کیا۔