جی سی او ای جموں نے سوچھتا پکھواڑا کے تحت صفائی مہم چلائی

0
0

لوگوں کو گھریلو، صنعتی اور زرعی فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے متعلق جانکاری فراہم کی
لازوال ڈیسک
جموںگورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن، جموں نے صفائی مہم چلائی جس میں طلباءاور فیکلٹی ممبران نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ وہیںطلباءنے لوگوں کو کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بارے میں آگاہی دینے میں اپنی فعال شرکت کا انکشاف کیا۔اس موقع پر طلباءنے لوگوں کو گھریلو، صنعتی اور زرعی فضلہ کو ٹھکانے لگانے، نیلے اور سبز رنگ کے ڈسٹ بن کے استعمال، ڈینگی، ملیریا جیسی خطرناک بیماریوں سے بچاو ¿، بلاکیجز کی وجہ سے ہونے والے اثرات وغیرہ کے بارے میں رہنمائی کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
یاد رہے صفائی مہم کا انعقاد ڈاکٹر جیوتی پریہار، پرنسپل جی سی او ای جموں اور ڈاکٹر شبھرا جموال، نوڈل آفیسر، سوچتا پکھواڑا کی رہنمائی میں کیا گیا۔ انہوں نے طلباءکو صفائی مہم کا عہد کرنے کی ترغیب دی۔ تاہم عہد کے بعد، راہداریوں پر سر سبز ماحول کے لیے صفائی مہم، فضلہ کے انتظام، ڈیکلٹرنگ اور کیمپس کے اندرونی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مہم چلائی گئی جہاں فیکلٹی ممبران نے طلباءکی حوصلہ افزائی کی۔
یاد رہے جموں اس مقصد کے لیے پرعزم ہے اور سوچھتا پکھواڑا کے تحت سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے جو کہ صاف ستھرے اور صفائی کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے سوچھ بھارت مشن کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم ہند کی ایک خصوصی پہل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا