جی ایم ایس غوث منہاسن نے فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ جموں کے ایکسپوزر وزٹ کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں// این ای پی2020 کے تحت مہمان نوازی اور پروٹوکول کی بنیادی پیشہ ورانہ مہارتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے، گورنمنٹ مڈل اسکول غوث منحسن نے فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ نگروٹہ جموں میں اپر پرائمری کلاس کے طلباء کے لیے فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا۔وہیںپرنسپل جی ایچ ایس ایس غوث منہاسن ،کلسٹر ہیڈ رینوکا ناگپال نے عملے کے ارکان کی موجودگی میں سفر کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
وہیں ایف سی آئی جموں کے فیکلٹی ممبران انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ چلائے جانے والے مختلف پیشہ ورانہ اور ہنر پر مبنی کورسز کے بارے میں طلباء کو آگاہ کرتے ہیں اور مہمان نوازی اور پروٹوکول کے حوالے سے کیریئر کونسلنگ فراہم کرتے ہیں۔ طلباء نے انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔اس سفر کا اہتمام سماگرا شکشا جے کے یو ٹی کے ڈائریکٹوریٹ کی پیشہ ورانہ تعلیم کی مداخلت کے تحت کیا گیا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جے کے یوٹی کی جانب سے انچارج مڈل سکول غوث منحسن نے دورہ کو کامیاب بنانے کے لیے ادارے کے پرنسپل جیوتی بھاٹی کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا