جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرا نگرکا اہم کارنامہ

0
0

’کوالٹی رپورٹر‘نامی نیوز لیٹرجاری کیا
لازوال ڈیسک
جموں گورنمنٹ جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرا نگر نے ’کوالٹی رپورٹر‘نامی ایک نیوز لیٹر کالج کے مختلف اقدامات کو ظاہر کرنے کے لیے جاری کیا۔واضح رہے یہ نیوز لیٹرکالج پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ کی زیر صدارت اوردیگر عملے کی موجودگی میںایک مختصر تقریب میں جاری کیا گیا۔واضح رہے کالج اس نیوز لیٹر کے ذریعے مالیات، بجٹ، عملہ اور تعلیمی پروگرامنگ کے تناظر میں اسٹریٹجک منصوبہ بندی کو ادارے کی ترقی اور پیشرفت کے لیے بنیادی حیثیت دیتا ہے۔ وہیں اس لیٹر میں کالج کے مشن کی نمائش کی گئی ہے۔اس میں معیاری تعلیم کا فروغ، خواتین کو بااختیار بنانا، اختراعی کورسز کا تعارف، طلباءکی ہمہ جہت شخصیت کو فروغ دینا اور یوجی سطح پر مختلف شعبوں میں کورسز کا وسیع انتخاب پیش کرناجیسے مدعے شامل ہونگے۔اس موقع پرکالج کی پرنسپل نے اپنے پیغام میں بتایا کہ جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرا نگر کے آئی کیو اے سی کاقیام اس وژن کے ساتھ کیا گیا تھا کہ وہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ کالج کے اسٹیک ہولڈرز سمیت تمام جزوی اکائیوں کو ہم آہنگ کر سکے۔ اپنے ترقی پذیر اور ہمہ جہت معیار کے ایک حصے کے طور پر IQAC کالج کے معیار کی یقین دہانی کے لیے ادارہ جاتی کوششوں کو اکٹھا کرنے میں زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا