جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرا نگرمیں جنگلی حیات کے تحفظ پر سیمینار کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے کے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل کے زیر اہتمام قومی وائلڈ لائف ویک کا دوسرے دن جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرا نگرمیں جنگلی حیات کے تحفظ پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔واضح رہے اس تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ نے کی۔دریں اثناء ہفتے کے بقیہ حصے کے دیگر پروگراموں میں ماہرانہ گفتگو، وائلڈ لائف کنزرویشن اسکریننگ پر دستاویزی فلم، وائلڈ لائف ویک کے آنے والے دنوں میں 8 اکتوبر 2023 تک فیلڈ وزٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔واضح رہے جنگلی حیات ماحولیاتی توازن اور ماحولیاتی نظام کے اندر تنوع کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع کے کلیدی اسپیکر ڈاکٹر سی ایم سیٹھ تھے، جو ایک سابق آئی ایف ایس آفیسر اور چیئرمین ڈبلیو ڈبلیو ایف-انڈیا چیپٹر جموں تھے۔ انہوں نے اس دن کے لیے درکار تحفظ کی حکمت عملیوں کو تفصیل سے بیان کیا اور اپنے کئی فیلڈ تجربات کا بھی اشتراک کیا۔ انہوں نے اجتماع پر زور دیا کہ وہ استحصال کی بجائے فطرت کے ساتھ بقائے باہمی کا رویہ رکھیں۔اس دوران ڈاکٹر نیرج اور ڈاکٹر سنجیو کمار اس سیمینار کے ریسورس پرسن تھے جنہوں نے طلباء اور اجتماع کو جنگلی حیات کے تحفظ کی ضرورت اور جنگلی حیات کے ساتھ انسانی معاشرے کے نازک توازن کے تحفظ کے بارے میں روشنی ڈالی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کالج پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ نے کہا کہ جنگلی حیات معاشی اور ثقافتی فوائد سے لے کر سائنسی علم اور ماحولیاتی خدمات تک متعدد طریقوں سے انسانی معاشرے کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا