جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرانگرمیں’ بڑھتی ہوئی شہر ی کاری اور ماحولیات پر اس کے اثرات‘ پر سیمینارمنعقد

0
0

طلباء شہری کاری کے ماحول پر پڑنے والے مضر اثرات سے نمٹنے میں مدد کرنے کا عہد کریں:ڈاکٹر پرگیہ کھنہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرانگرنے ’بڑھتی ہوئی شہری کاری اور ماحولیات پر اس کے اثرات‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔واضح رہے سیمینار کو جموں وکشمیر سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل، شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سپانسر کیا۔ اس تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ نے کی۔ اس موقع پر ماہر مقررین میں پروفیسر شجاعت خان، ڈاکٹر شکون شرما اور ڈاکٹر مہک گپتا شامل تھے۔وہیںسیمینار کا آغاز ڈاکٹر ارون کمار، شعبہ سوشیالوجی کے رسمی خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ انہوں نے ڈاکٹر پرگیہ کھنہ، پرنسپل جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرا نگر کی کاوشوں کو سراہا۔ تاہم پہلے سیشن میں جی سی ڈبلیو کٹھوعہ، جی ڈی سی مہان پور، جی ڈی سی وجئے پور اور میزبان کالج کے شرکاء نے موضوع پر اپنی تقریریں پیش کیں۔وہیںدوسرے حصے میں ماہر مقررین نے اپنے علم اور معلومات کو سامعین سے شیئر کیا۔ اس موقع پرپروفیسر شجاعت خان نے سامعین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی حرکیات کو سمجھنے اور ماحول پر شہری کاری کے اثرات کو کم کرنے کے بارے میں روشن خیال کیا۔ وہیںڈاکٹر شکن شرمانے شہری کاری کے مختلف پہلوؤں اور مختلف اقدامات کے ذریعے سماجی ماحول کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بات کی۔ تاہم ڈاکٹر مہک گپتانے شہری کاری کے منفی اثرات کو کم کرنے کے طریقوں اور اس سے زراعت اور سماجی دنیا میں آنے والے نئے امکانات کی وضاحت کی۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل، ڈاکٹر، پرگیہ کھنہ نے منتظمین کی کوششوں کی ستائش کی اور طلباء سے مطالبہ کیا کہ وہ شہری کاری کے ماحول پر پڑنے والے مضر اثرات سے نمٹنے میں مدد کرنے کا عہد کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا