جیوجینے نہیں دیگا!:جیو کا دھماکہ خیز پلان

0
0

نئے’آل ان ون‘پلانس کا اعلان ،نئے پلانس پہلے سے زیادہ کفایتی ہیں
یواین آئی

نئی دہلی؍؍اپنے حریف مواصلاتی کمپنیوں کاجیناحرام کرنے کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے پیر کو نئے’آل ان ون‘پلانس کا اعلان کیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے پلانس پہلے سے زیادہ کفایتی ہیں۔ یہ پلان 222روپے ، 333روپے او ر 444روپے کے ہیں جن کی ویلڈٹی کی مدت الگ الگ ہے ۔ آل ان ون پلان میں صارفین کو 2جی بی ڈیٹا روزانہ ملے گا۔ اس کے علاوہ ایک ہزار منٹ انٹرکنیکٹ یوزرس چارجس (آئی یو سی) کالنگ بھی فری ملے گی۔ آئی یوسی کالنگ فری سے مطلب ہے کہ صارفین اب جیو سے دوسرے نیٹورک پر ایک ہزار منٹ تک فری بات کرسکیں گے ۔ جیو سے جیو پر کالنگ پہلے سے ہی فری ہے ۔جیو کے 222روپے والے پلان کی ویلڈٹی ایک مہینہ کی ہے دیگر پلانوں 333روپے اور 444روپے کی ویلڈٹی بالترتیب دو مہینہ اور تین مہینہ ہے ۔ کمپنی کے مطابق 222روپے کا پلان لینے والے صارفین کو 2جی بی ڈیٹا یومیہ اور ایک ہزار منٹ آئی یو سی ایک مہینہ کے لئے ملیں گے ۔ دیگر دونوں پلانوں میں 2جی بی ڈیٹا یومیہ کے علاوہ ایک ہزار منٹ آئی یو سی کالنگ کی سہولت ہوگی۔ 333روپے کے پلان کی ایک ہزار منٹ کی آئی یو سی کالنگ گراہک دو مہینہ اور 444روپے پلان کی آئی یو سی کا تین مہینہ تک استعمال کرسکیں گے ۔ موجودہ وقت میں جیو کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پلان399روپے کا۔ اس پلان میں گراہک کو ڈیڑھ جی بی ڈیٹا یومیہ ملتا ہے اس کی ویلڈٹی تین مہینہ کی ہے ۔ اگر گراہک تین مہینے والا پلان لینا چاہتا ہے تو وہ 444روپے والا پلان بھی لے سکتا ہے ۔ اس پلان میں 1.5جی بی ڈیٹا کی جگہ 2جی بی ڈیٹا یومیہ ملتا ہے ۔ اس کے تحت گراہک کو فاضل 45روپے میں 42جی بی ڈیٹا زیادہ ملے گا جس کی قیمت تقریباََ ایک روپے ایک جی بی کی شرح سے پڑے گی۔ یہ ٹیلی کام انڈسٹری میں ڈیٹا کی سب سے کم قیمتیں ہیں۔ ساتھ ہی گراہک کو ایک ہزار منٹ کی آئی یو سی فری ملے گی۔ اگر آئی یو سی کالنگ کو الگ سے خریدا جاتا ہے تو یہ گراہک کو 80روپے میں پڑتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا