جیوتی اور اوجس نے تیر اندازی میں کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم ایونٹ کا گولڈ میڈل جیتا

0
0

ہانگزاو، ْْ ہندوستان کے جیوتی وینم اور اوجس دیوتالے نے بدھ کے روز تیر اندازی کے کمپاؤنڈ مکسڈ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔

چین میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں آج جیوتی اور اوجس کی جوڑی نے فائنل میں جنوبی کوریا کے سو چیوان اور جو جائہون کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ جیوتی وینم اور اوجس دیوتالے نے میچ میں 159 رنز بنائے۔ جبکہ کورین جوڑی نے 158 کا اسکور بنایا۔ کوریائی جوڑی ہندوستانی جوڑی کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور میچ ہار گئی۔ یہ تمغہ جیتنے سے ہندوستان کا ایشیائی کھیلوں میں ایک بڑا ریکارڈ بن گیا ہے۔

اس سے قبل ہندوستانی تیر اندازوں جیوتی اور اوجس نے سیمی فائنل میں قزاخستان کے ایڈل زیشین بینوا اور آندرے ٹیوٹیون کی جوڑی کو 159-154 سے شکست دے کر طلائی تمغہ کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ہندوستانی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں ملیشیا کے محمد جویدی بن مازوکی اور فاتن نورفتح صالح کو شکست دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا