جینیفر گیویٹو لیبیا میں امریکہ کی نئی سفیر ہوں گی

0
0

واشنگٹن،//امریکی صدر جو بائیڈن نے سینئر سفارت کار جینیفر گیویٹو کو لیبیا میں امریکہ کا نیا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
محترمہ گیویٹو منسٹر-کونسلرکی کلاس کے ساتھ سینئر فارن سروس کی کیریئر ممبر ہیں اور حال ہی میں انہوں نے عراق، ایران، پریس اور پبلک ڈپلومیسی کے لیے ریاست کے نائب معاون سکریٹری کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ لندن میں امریکی سفارت خانے اور میونخ، جرمنی میں قونصل جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل مشرق وسطیٰ کے ماہر کے طور پر متحدہ عرب امارات، شام، لبنان اور اسرائیل میں امریکی مشنوں میں کام کیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا