’جہاں بیت الخلاءنہیں وہاں کسی بھی اسکیم کا فائدہ نہیں ملے گا‘

0
0

پریس کلب راجوری میں ایس بی ایم کے تحت ورکشاپ منعقد
عمرارشدملک

راجوری سوچھ بھارت مشن (گرامین) کے تحت پریس کلب راجوری میں محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج نے ایک ورکشاپ منعقد کی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس دوران ایڈیشنل ڈی ڈی سی اوتار سنگھ چیب ، ضلع پنچایت آفیسر راجوری ظہیر احمد کیفی،سی ایم او راجوری سریش گپتا، سی ای او راجوری چودھری لال حسین ،ضلع آفیسر سماجی بہبود راجوری عبدالخبیر ، بی ڈی او منجاکوٹ محمد عابد، ڈ ی ائی او راجوری محمد شفایت اور دیگر مختلف محکمہ جات کے آفیسر ان نے شرکت کی ۔وہیں اس ورکشاپ میں پریس کلب راجوری کی ٹیم نے بھی شرکت کی جن میں کلب صدر اویناش جسیال ،نائب صدر عارف قریشی ، سینئر صحافی عمرارشدملک،جمشیدملک،امیت شرما،تعظیم ملک،ایمروز سوری ،ساہیل اہنگر،امیش ملہوترا ،عابد ملک،انکیت کیسر،انیل کماربھی خاص طور پر موجود تھے۔ ورکشاپ میں ایس بی ایم گرامین کے تحت بیت الخلاءیونٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سب کو بیدار بھی کیا اور مختلف قسم کی جانکاری بھی فراہم کی ۔ وہیں ضلع پنچایت آفیسر راجوری ظہیر احمد اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر محمد عابد نے اس موقع پر سوچھ بھارت مشن گرامین کے بارے میں سب جانکاری دی اور بیدار بھی کیا تاکہ دیہی علاقوں لوگوں کو بیدار کیا جاسکے اور ان کو بیت الخلاءکی جانکاری بھی فراہم کرے تاکہ ہر گھر میں بیت الخلاءکی تعمیر ہوسکے اور ضلع راجوری اوڈی ایف میں شامل ہوکر ریاست میں اول نمبر کا مقام حاصل کرے ۔ وہیں اس موقع ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے خطاب میں کہا کہ جون تک ہم نے ضلع راجوری کے تمام دیہی علاقوں کو او ڈی ایف میں شامل کرنا ہے اور اس وقت تک محکمہ دیہی ترقی کی ٹیم بہترین مظاہرہ کررہے ہیں تاکہ ضلع راجوری نمبر ایک پر رہے ایسے میں لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے جس میں میڈیا کی مدد سے محکمہ دیہی ترقی کام کرئے تاکہ لوگوں کو بیدار بھی کیا جائے اور انہیں جانکاری بھی فراہم کی جائے جس سے عام لوگ بیت الخلاءکی تعمیر کرے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک سب سے زیادہ بیت الخلاءکی تعمیر آنگن واڑی سینٹروں میں ہوا ہے اور ان کی مدد سے سینکڑوں گھروں میں بھی تعمیر ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ، ایجوکیشن یا کوئی بھی محکمہ ہو دیہی علاقوں میں سبھی ایس بی ایم گرامین کے تحت بیت الخلاءکی تعمیر میں لگے ہے تاکہ ہر علاقہ میں بیت الخلاءکی تعمیرہوسکے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے ضلع پنچایت آفیسر راجوری کو ہدایت دی ہے کہ وہ میڈیا کی مدد سے لوگوں کو بیدار کرئے تاکہ لوگ کو فائدہ ہوسکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا