جہاں بھی ممکن ہو درخت لگائیں:پرنسپل کالج

0
0

جی ڈی سی پورمنڈل نے شجرکاری اور صفائی مہم کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
جموں//جی ڈی سی پورمنڈل کے ایکو کلب نے کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) راج شری دھر کی رہنمائی میں آج یہاںارتھ ڈے منانے کے لیے شجرکاری اور صفائی مہم کا انعقاد کیا۔وہیں تقریب کا آغاز کالج کے طلباء اور عملے کی جانب سے کیمپس میں صفائی مہم سے ہوا۔ اس کے بعد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) راج شری دھر کے ذریعہ (جامن) کا پودا لگایا گیا۔ کالج کے طلباء نے متعلقہ تھیم پر خوبصورت پوسٹرز بھی تیار کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کالج کے قابل پرنسپل نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آئندہ نسلوں کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیے جہاں بھی ممکن ہو درخت لگائیں۔ انہوں نے صفائی اور صاف ستھرا ماحول کی اہمیت پر بھی زور دیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا