مختار احمد
گاندربل؍؍میونسپل حکام نے گاندربل میونسپل کونسل سے وابستہ دو ملازمین کو حکام کو حکیم گنڈ میں قائم کروڑوں روپئے کی لاگت سے تعمیر سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی حوالے سے غلط اطلاعات فراہم کی۔اطلاعات کے مطابق میونسپل کونسل گاندربل کے دو ملازموں نے مذکورہ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ حکام کو یہ جانکاری دی تھی کہ یہ پلانٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے جبکہ حقیقت یہ تھی کہ اس پلانٹ کو ابھی سیگریگیشن کے لئے استعمال میں نہیں لایا گیا ہے اور اس پلانٹ پر نصب مشینیں ابھی استعمال میں نہیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق یہ معاملہ اْس وقت بے نقاب ہوا جب ڈاریکٹریٹ اربن لوکل باڈیز سے ایک ٹیم اس سالیڈ ویسٹ منیجمنٹ کا معائنہ کرنے کے لئے موقعے پر پہنچی تھی جہاں اْنہوں نے اس پلانٹ کو بند پایا اور اْن ملازموں کی جانکاری غلط پائی گئی۔جس کے فورا بعد ڈاریکٹریٹ اربن لوکل باڈیز نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان دونوں ملازموں کے معطلی کے احکامات صادر کئے اور دونوں کو میونسپل کونسل کپواڑہ سے منسلک کیا گیا۔ اور معاملے کے حوالے سے تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا۔واضع رہے 05 جون کو ڈارکٹر اربن لوکل باڈیز نے میونسپل کونسل گاندربل کے کام کاج اور ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لینے کے لئے گاندربل کا تفصیلی دورہ کیا تھا اور اْس وقت میڈیا کو اس سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کے بارے میں کہا تھا کہ یہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور قصبے سے نکلنے والے کوڑا کرکٹ کو سائنسی طریقے سے سیگریگیٹ کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے جب ایگزیکیٹیو آفسر میونسپل کونسل گاندربل نوید اعجاز سے رابط کیا گیا تو اْنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ دو ملازموں کو غلط انفارمیشن دینے پر معطل کر دیا گیا اْنہوں نے کہا کہ یہ پلانٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور جتنی اس پلانٹ کی کاٹر کرنے کی صلاحیت ہے وہ اْتنا کر رہا ہے جبکہ ابھی چار پلانٹ اور وہاں نصب کرنے ہیں جس سے اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اْنہوں نے کہا کہ ان دو ملازموں نے اس پلانٹ کے کام کرنے کے اوقات کار کا وقت غلط بتایا تھا جس پر ڈاریکٹر نے ان دونوں کو معطل کیا ہے۔