جگت پرکاش نڈا کو راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈر بنایا گیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں حکمراں جماعت کا لیڈر بنایا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر پیوش گوئل کی جگہ مسٹر نڈا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کیونکہ مسٹر گوئل حال ہی میں ہوئے انتخابات میں کامیابی کے بعد لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔مسٹر نڈا گزشتہ فروری میں ایک بار پھر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے پہلے سے ہی راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ یہ اتفاق ہے کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں کے صدور راجیہ سبھا کے ممبر ہیں اور ایوان میں اہم ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا