جو قربانی امام حسین نے کربلا میں دی ہے اس کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی :فیاض احمد رضوی

0
0

مرکزی جامع مسجد خواجہ غریب، نواز دھڑاں کالابن میں ذکر شہداء کربلا کی مجلس کا انعقاد کیا گیا
سرفرازقادری
مینڈھر؍الحمداللہ! مرکزی جامع مسجد خواجہ غریب، نواز دھڑاں کالابن میں ذکر شہداء کربلا کی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خطیب مسجد ہذا حافظ فیاض احمد رضوی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر واحسان ہے کہ اس نے اپنے خاص فضل و کرم سے ہمیں اپنے پیارے حبیب کی امت میں بیدا فر ما کر، ہر طرح کی نعمتوں سے نواز اللہ تعالی نے قرآن پاک میں خاص ان لوگوں کا ذکر ارشاد فرمایا جنھوں نے اپنی عزیز ترین جانوں کو اس کی راہ میں قربان کر دیا ارشاد ہوتا ہے وہ لوگ جو میرے راستے میں قتل کیے جائیں انھیں مردہ مت کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم ان کی زندگی کو سمجھ نہیں سکتے وہ شہید ہیں انھوں نے اپنی فانی جانو کو قربان کیا تو حیات ابدی مل گی اور اس ماہ کی دسویں تاریخ کو جو جانیں اللہ کی راہ میں کرب و بلا کے تپتے ہوئے صحرا میں قربان کی گئیں تاریخ عالم ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے خطیب کالابن نے کہا کے جو قربانی امام حسین نے کربلا میں دی ہے اس کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی امام حسین نے جس دین کی خاطر اتنی بڑی قربانی دی اس دین کو ہمیں سمجھ نے کی ضرورت ہے پروگرام میں اہلِ محلہ بڑی چوش کے ساتھ شامل ہوا آخر میں سب کے لیے دعا کی گی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا