فردو جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں،فرانس،برطانیہ،جرمنی
یواین این
برسلز //یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے ایران کو جوہری معاہدے کی مکمل تعمیل پر واپس آنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اب بھی یورپی اور علاقائی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانس ، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ جس میں تینوں ممالک نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایرا ن کا فردو جوہری پلانٹ میں یورینیم افزدوگی دوبارہ شروع کرنا گہری تشویش کا باعث ہے۔ تینوں ممالک نے ایران سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم افزدوگی بند کرنے پرزور دیا ہے۔انہوں نے مشترکہ بیان میں ایران سے جوہری معاہدے کی مخالفت کرنے والے تمام اقدامات سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا گیا ۔بیان میں کہا گیا کہ فردو جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔