جونیئر خاتون ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4-1 سے شکست دی

0
0

کینبرا،   (یو این آئی) ہندوستانی جونیئر خاتون ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے تین ممالک کے ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کو ہفتہ کو 4-1 سے شکست دے کر تین میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ہندستانی ٹیم نے اس سے پہلے نیوزی لینڈ کو 2-0 سے شکست دی تھی اور پھر آسٹریلیا سے 1-1 کا ڈرا کھیلا تھا۔ ہندستان کی جیت میں شرمیلا دیوی نے 12 ویں اور 43 ویں منٹ میں دو گول داغے جبکہ بیوٹی ڈنگڈنگ (27) اور لالرندیکي (48) نے ایک ایک گول کیا۔نیوزی لینڈ کا واحد گول اولیویا شینن نے چوتھے منٹ میں پنالٹی کارنر پر کیا۔ہندستان نے ابتدائی گول سے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کی اور ایک کے بعد ایک چار گول داغ کر میچ اپنے حق میں کر لیا۔ہندستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری میچ اتوار کو میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔یو این

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا