جوائنٹ ایمپلائز فرنٹ کشتواڑ کا فرنٹ کے سربراہ عبدالمجید شاہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار

0
0

مشتاق احمد دیو
کشتواڑ//گزشتہ دنوںملازمین کی ایک متحرک تنظیم ©©©’جوائنٹ ایمپلائز فرنٹ کشتواڑ“ کے روح رواں عبدالمجید شاہ نے مستعفیٰ ہو کر الگ ہونے کا جو فیصلہ لیا تھا فرنٹ نے اسے نامنظورر کر دیا ہے ۔اور مربوط ملازم تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی جموں و کشمیر نے بھی اپنی سطح پر عبدالمجید شاہ کے استعفیٰ کو قطعی نا منظور کر کے انہیں بدستور کام کرتے رہنے اور اپنے تجربات سے نوازتے رہنے کو کہا ہے ۔فرنٹ کے صدر محمد رفیع کچلو نے اس سلسلہ میں کہا ہے کہ عبدالمجید شاہ نے عہدے پر رہ کر ملازم بھائیوں کی کافی خدمت کی ہے اسے بھلایا نہیں جا سکتا ان کی نیک نیتی اور جذبہ کا احترام کرتے ہوئے فرنٹ اور ایکشن کمیٹی کی مجاز مجلس نے استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے اور عبدالمجید سے کہا گیا ہے کہ وہ بدستور عہدہ پر رہ کر کام کرتے رہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا