جنگ بندی کی نئی تجویز کے بیشتر نکات پر اسرائیل کی قبولیت

0
0

’غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے‘کی تجویز کے بیشتر نکات کو قبول کر لیا
یواین آئی

تل ابیب؍؍اسرائیلی انتظامیہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اعلان کردہ ’غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے‘کی تجویز کے بیشتر نکات کو قبول کر لیا ہے۔اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن کے اے این کی خبر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تجویز میں پہلے اسرائیلی شہریوں اور خواتین کی رہائی، پھر فوجیوں اور آخر میں ہلاک ہونے والے اسیروں کی حوالگی کے نکات شامل ہیں۔
جو بائیڈن نے 31 مئی کو وائٹ ہاؤس میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اسرائیل نے 3 مراحل پر مشتمل جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی ہے اور پہلے مرحلے میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کے عمل کے دوران اسرائیل غزہ کی بستیوں سے انخلا کرے گا اور فریقین کی تحویل میں ہونے والے کچھ قیدیوں کوآزاد کر دیا جائے گا۔بائیڈن نے کہا تھا کہ اگر فریقین دوسرے مرحلے میں تمام موضوعات پر سمجھوتہ کر لیتے ہیں اور جنگ بندی مستقل ہو جاتی ہے تو تیسرا مرحلہ منظور ہو جائے گا اور غزہ کی تعمیر نو کا عمل ایجنڈے میں شامل ہو گا۔اس پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں "تمام مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رکھنے” پر اٹل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا