جنگ بندی کی معیاد ختم ہونے کے بعد فوجی سربراہ نے حفاظتی صورتحال کاجائزہ لیا عسکریت کو کچلنے ،جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے نمٹنے کے بارے میں خصوصی ہدایت

0
0

لازوال ڈیسک
جموںجنگبندی کی مدت ختم ہو نے کے بعد فوجی سربراہ کی صدارت میں نیم فو جی دستوں، جموں کشمیر پولیس اور خفیہ اداروں کی اعلیٰٰ سطحی میٹنگ کے دوران ریاست کی تا زہ تر ین حفاظتی صورتحال جا ئزہ لیا گیا ۔عسکریت پسندوں کے خلاف کاروا ئی جا ری رکھنے کا ارادہ ظا ہر کر تے ہو ئے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شہری ہلا کتوں کو رو کنے کے با رے میں بھی تبا دلہ خیال کیا گیا اور ریاست میں امن امان کو بحا ل کرنے کے لئے اٹھا ئے جا نے والے اقدامات کا بھی جا ئزہ لیا گیا ۔مر کزی حکو مت کی جا نب سے جنگبندی کی مدت ختم ہونے کے بعد عسکریت پسندوں کے خلاف کاروا ئیاں جا ری رکھنے کی ہدا یت کے بعد فوج نیم فو جی دستوں اور جموں کشمیر پولیس خفیہ اداروں کے اعلیٰ افسران کی خصو صی میٹنگ ، فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ریاست کی تا زہ تر ین حفا ظتی صورتحال کو اطمنان بخش قرار دیتے ہو ئے عسکریت کے خلاف بڑے پیما نے پر کاروا ئیاں شروع کر نے کا ارادہ ظا ہر کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ملی ٹنسی کا خاتمہ یقینی بنانے ،لوگوں کے جاں و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ریاست خاص کر وادی کشمیر میں شہری ہلا کتوں کو روکنے سر کار ی اور پرائیویٹ املاک کو نقصان سے بچا نے کے علاوہ 28جون سے شروع ہو نے والی امر ناتھ یا ترا کو خوش اسلوبی کے سا تھ انجام دینے کے سلسلے میں اٹھا ئے جا نے والے اقدامات کے با رے میں تبا دلہ خیال کیا گیا ۔اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف کاروا ئی کے دوران جھڑ پوں کی جگہ کی طرف آ نے کی کو شش نہ کرے اور عسکریت پسندوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن میں رخنہ ڈالنے سے گریز کرےں ۔فوجی سربراہ نے اعلیٰ سطح میٹنگ کے دوران حد متا رکہ پر پاکستا نی رینجرس کی جا نب سے بار بار جنگبندی معاہدے کی خلاف ورزی سے نمٹنے کے عسکریت پسندوں کی در اندازی کو روکنے کے علاوہ عسکریت پسندوں کی کاروا ئیوں میں بے پناہ اضافہ ہو نے کے معاملات کا بھی جا ئزہ لیا ۔میٹنگ کے دوران فوجی سربراہ نے فوج نیم فو جی دستوں جموں کشمیر پولیس کے افسروں پر زور دیا کہ وہ امن امان کوبحال کر نے عسکریت کو کچلنے لو گوں کے جان مال کو یقین بنا نے کیلئے اپنے فرائض تن دہی کے سا تھ انجام دے تا کہ امن امان کو بحال کیا جا ئے۔فوجی سربراہ نے ریاست میں امن بحال کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلا ف ورزی اب ناقابل برداشت حد تک بڑھ گئی ہے اور ایسی کارروائیوں کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ فوجی سربراہ نے افسروں سے تلقین کی کہ وہ ریاست میں لوگوں کے ساتھ تال میل پیدا کر کے امن کی بحالی کیلئے ان کی شمولیت کو یقینی بنائے تاکہ ریاست کے عوام کو ایسی دلدل سے باہر نکالا جا سکے جس میں پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ فوجی سربراہ نے دورہ ریاست کے دوران ناردرن کمانڈ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست کی تازہ ترین حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ 28جون سے شروع ہونے والی امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے فوج ،نیم فوجی دستوں ،خفیہ اداروں ، جموں و کشمیر پولیس ،امر ناتھ شرائن بورڈ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہوئے افسروں پر زور دیا کہ وہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوئی بھی کسر باقی نہ چھوڑ دیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا