اتولی علاقہ میں ایک ماہ میں دوسرا حملہ
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردراز علاقہ اتولی سڑوئی میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت عبدالغنی ولد سبحانہ ڈار عمر قریب چالس برس, عبدالرشید ولد عزیز ڈار عمر قریب پنتالیس برس ساکنان سڑوئی کے بطور ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے ریسکیو کرکے فوری زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں پہنچایا گیا۔ جہاں ان کا بنیادی علاج و معالجہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ابھی تک دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو انہیں ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز جنگلی جانور انسانی جانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ محکمہ وائلڈ لائف کو ہدایات جاری کرے کہ ان جنگلی جانوروں پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہوسکے۔