جنگجو کشمیریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں: رام مادھو

0
0

یواین آئی

جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ کشمیر میں جنگجو میوہ صنعت سے وابستہ غیر ریاستی بیوپاریوں اور ٹرک ڈرائیوروں پر حملہ کرکے کشمیریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسٹر مادھو نے گزشتہ روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ملی ٹینٹ آج کشمیریت کو ختم کررہے ہیں، اس کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جموں وکشمیر میں تجارت کے لئے آنے والے بیوپاریوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ کچھ لوگوں کو مارنے کی کوششیں ہوئی ہیں۔ اصل میں وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ہی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہمارے سیکورٹی فورسز ایسی کارروائیوں سے سختی سے نمٹیں گے’۔بتادیں کہ وادی میں جاری ہڑتال کے بیچ جنوبی کشمیر میں غیر ریاستی شہریوں بالخصوص میوہ صنعت سے وابستہ بیوپاریوں اور ٹرک ڈرائیوروں کی ہلاکت کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ دس دنوں کے دوران نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں تین ٹرک ڈرائیوروں اور ایک سیب بیوپاری سمیت پانچ غیر ریاستی افراد کی ہلاکت اور ایک کو زخمی کردینے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں امن کو خراب کرنے میں لگا ہے۔ انہوں نے کہا: ‘پاکستان کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ ایسی کوششوں کو ہمارے سیکورٹی فورسز ناکام بنائیں گے۔ ہمارا سیکورٹی گرڈ انتہائی مستحکم ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا