جنوری تک مجموعی آمدنی 22.52 لاکھ کروڑ روپے اور خرچ 33.55 لاکھ کروڑ روپے

0
0

نئی دہلی، // رواں مالی سال میں جنوری 2024 تک حکومت کی مجموعی آمدنی 22.52 لاکھ کروڑ روپے رہی ، جب کہ اخراجات 33.55 لاکھ کروڑ روپے کے رہے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت کو جنوری 2024 تک 22,52,128 کروڑ روپے کی کل رسیدیں موصول ہوئی ہیں، جو کہ رواں مالی سال کے بجٹ تخمینہ کا 81.7 فیصد ہے۔ اس میں 18,79,840 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو، 3,38,069 کروڑ روپے غیر ٹیکس ریونیو اور 34,219 کروڑ روپے کی غیر قرض کیپٹل رسیدیں شامل ہیں۔ غیر قرض کیپٹل رسیدوں میں 21,664 کروڑ روپے کے قرضوں کی وصولی اور 12,555 کروڑ روپے کی متفرق سرمایہ رسیدیں شامل ہیں۔ اس مدت تک 8,20,250 کروڑ روپے حکومت کی طرف سے ریاستی حکومتوں کو ٹیکس کے حصہ کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1,52,480 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔
حکومت کے ذریعہ کئے گئے کل اخراجات 33,54,730 کروڑ روپے ہیں جو کہ موجودہ مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینہ کا 74.7 فیصد ہے، جس میں سے 26,33,543 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ سے خرچ کیے گئے ہیں اور 7,21,187 کروڑ روپے کیپٹل اکاؤنٹ سے خرچ کیے گئے ہیں۔ مجموعی محصولات کے اخراجات میں سے 8,21,731 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں پر اور 3,15,559 کروڑ روپے اہم سبسڈی کے طورپر گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا