چینگڈو، 21 جولائی (یو این آئی) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں امدادی کارکنوں نے ہفتہ کی رات آٹھ بجے تک آٹھ لاشیں نکال لی ہیں اور چار لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ یہاں شدید بارش کی وجہ سے اچانک سیلاب آنے کے بعد 30 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ یہ آفت سنیچر کو سویرے 2:30 بجے کے قریب پیش آئی، جس سے 40 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا اور یآن شہر کے تحت ہنیوان کاؤنٹی کے سنہوا گاؤں میں 1,254 باشندے متاثر ہوئے۔
مجموعی طور پر 443 امدادی کارکنوں کو فوری طور پر موقع پر بھیجا گیا۔ سڑکیں اور مواصلاتی سہولیات کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور متاثرہ باشندوں کو رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔