جنوبی کوریا: جنوبی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

0
0

سیول، // جنوبی کوریا کے جنوبی ساحل پر ماہی گیری کی ایک کشتی ڈوبنے سے تین ملاح ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ چار جنوبی کوریائی، چھ انڈونیشیائی اور ایک ویتنامی سمیت عملے کے 11 ارکان کے ساتھ 139 ٹن وزنی ٹرالر دارالحکومت سیول سے تقریباً 330 کلومیٹر جنوب میں ٹونگیونگ کے ایک جزیرے کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4 بجکر 15 منٹ پر پانی میں ڈوب گیا۔ اس کے بعد ساحلی محافظوں کو بحران کی کال بھیجی گئی۔

ساحلی محافظ اور قریبی کشتیوں نے عملے کے دس ارکان کو بچایا لیکن ایک کپتان سمیت تین جنوبی کوریائی باشندوں کو موت کی تصدیق ہو نے سے پہلے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ۔ ایک جنوبی کوریائی ملاح کا پتہ نہیں چل سکا۔

سرچ آپریشن 16 گشتی کشتیوں، دو بحری جہازوں اور تین طیاروں کی تعیناتی سے جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا