جنوبی کشمیر کے نصف درجن علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں کا انوکھا احتجاج خواتین نے خالی مٹکے ہاتھوں میں لیکر سڑک پر دھرنا دیکر محکمہ کے خلاف نعرہ بازی کی

0
0

 

سی این آئی
سرینگرجنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے خالی مٹکے لیکر سڑکوں پر انوکھا احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد از پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے ۔سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں پلوامہ ، اننت ناگ اور قاضی گنڈ سے اطلاع دی ہے کہ تینوں اضلاع میں پینے کے صاف پانی کو لیکر لوگوں میں ہاہا کار مچی ہوئی ہے اورپانی دستیابی نہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔نمائندوں کے مطابق پانی کی عدم دستیابی کو لیکر لوگوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر خواتین نے خالی مٹکے لیکر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کئے ہی ۔ نمائندے کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے خالی مٹکے ہاتھوں میں لیکر سڑک پر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام عائد کیا کہ کئی ماہ سے اس علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں ۔نمائندے کے مطابق احتجاج مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ا±ٹھائے رکھے ہوئے تھے جن پر پانی دو، وعدے نہیں ، پانی چاہئے وغیرہ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دور جدید میں بھی عوام کو دور دراز کے علاقوں سے سروں پر پانے لانے پر مجبورہیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایگزیکٹو انجینئر ان نے ان علاقوں کو گھرگھر تک پانی پہنچانے کے وعدے کئے مگر بد قسمتی سے تاحال ا±ن وعدوں پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جار ہی ہیں اور مقامی لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ۔انہوں نے حکام بالا سے اپیل کہ وہ کے عوام کو پانی جیسے بنیادی سہولت کے مسئلے کو فوری طور پر حل کریں اور اگر یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیاتو احتجاجی مظاہروں کا یہ سلسلہ مسئلے کے حل ہونے تک جاری رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا