جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (آج)آمنے سامنے ہوں گی

0
0

 

ےواین این
سینچورین ´//جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) بدھ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے ون ڈے میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ 10 مارچ، چوتھا میچ 13 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 16 مارچ کو کھیلا جائےگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا