جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

0
0

کہاایسی کارروائی کی جائے گی کہ کسی کو دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی، یہ میری گارنٹی ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کو تباہ و برباد کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی ‘‘۔مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اپنا کام کرنا چاہئے اور اگر یہ لوگ اپنا کام کرتے تو ایسا نہ ہوتا ۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’کسی دن اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت بدلتی ہے، تو یقینی طور پر جمہوریت کو ختم کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ‘ اور ایسی کارروائی کی جائے گی کہ کسی کو دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔ یہ میری گارنٹی ہے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا