طلباء اور فیکلٹی کو انتخابی شرکت کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا،طلباء اور فیکلٹی نے پر جوش شرکت کی
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍ جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس نے آج لل دید آڈیٹوریم میںسویپ اقدام کے تحت ایک جامع بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلباء اور فیکلٹی کو انتخابی شرکت کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ اس تقریب میں بھدرواہ کیمپس کے تمام شعبہ جات کے طلبائ، تدریسی فیکلٹی اور عملہ کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔
https://ecisveep.nic.in/gallery/category/49-jammu-kashmir/
اس موقع پرپولیس سپرنٹنڈنٹ، بھدرواہ ونود شرما (جے کے پی ایس) نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔وہیں ایس پی بھدرواہ نے اپنے خطاب میں اس اہم کردار پر زور دیا جو طلبائسویپ پہل کے سفیر کے طور پر ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے خاندانوں اور برادریوں میں ووٹنگ کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کریں، خاص طور پر جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی روشنی میں کردار ادا کریں۔
اس موقع پرریکٹر بھدرواہ کیمپس پروفیسر جے پی سنگھ جوریل نے اپنے خصوصی پیغام میںانتخابی عمل میں حصہ لینے کی اہم اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ووٹ کا حق جمہوریت کا ایک بنیادی پہلو ہے، جو شہریوں کو اپنی حکمرانی کی تشکیل کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ پروفیسر جوریل نے ہر ایک کو اس حق کے استعمال پر فخر کرنے کی ترغیب دی، انہیں یاد دلایا کہ ایک صحت مند جمہوریت اپنے لوگوں کی فعال شمولیت پر انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنا ووٹ ڈال کر، افراد جمہوری نظام کی مضبوطی اور شفافیت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
وہیںپروگرام میں بھدرواہ کیمپس کے انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹین انوائرمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نیرج شرما اور بھدرواہ کیمپس کے اکیڈمک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کلجیت سنگھ کی بصیرت انگیز گفتگو بھی پیش کی گئی۔ دونوں مقررین نے جمہوری نظام کی کامیابی میں باخبر ووٹر کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔