جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس نے’منیجمنٹ کلب کی سرگرمی’ کا اہتمام کیا

0
0

طلباءکو کارپوریٹ دنیا میں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا
لازوال ڈیسک
بھدرواہاسکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز بھدرواہ کیمپس، جموں یونیورسٹی نے ایک مینجمنٹ کلب سرگرمی کا اہتمام کیا۔آج تقریب کو ہیڈ آف دی اسکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز، بھدرواہ کیمپسڈاکٹر امیش چودھری نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔واضح رہے اس تقریب کا انعقاد ریکٹر بھدرواہ کیمپس پروفیسر جے پی سنگھ جوریل کی رہنمائی میں کیا گیا تھا۔وہیںپروفیسر جے پی سنگھ جورل، بھدرواہ کیمپس کے ریکٹر، نے اسکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز کو ایسے پلیٹ فارم بنانے کے لیے جاری وابستگی کے لیے سراہا جو طلبہ کی مصروفیت اور ہنر مندی کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے طلباءکو کارپوریٹ دنیا میں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور فیکلٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان اہم سرگرمیوں کی حمایت جاری رکھیں۔
دریں اثناءاپنے افتتاحی خطاب میں، ڈاکٹر امیش چودھری نے تقریب کے کامیاب انعقاد میں انتھک تعاون کے لیے طلبائ، اساتذہ اور عملے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے تمام شرکاءاور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں مینجمنٹ کلب کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ وہیںڈاکٹر امیش نے شخصیت کی نشوونما اور خود کو تیار کرنے کے بارے میں ایک بصیرت انگیز گفتگو بھی کی، جس میں پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی میں ان مہارتوں کی اہمیت پر زور دیا۔
یاد رہے اس تقریب میں شعبہ کے تقریباً 50 طلباءنے شرکت کی۔وہیں ڈاکٹر امیش نے ایم بی اے میں شامل ہونے والے نئے طلباءکا پرتپاک خیرمقدم بھی کیا اور ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر میں کامیابی کی خواہش کی۔اس تقریب میں طلباءکی متعدد پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جن میں ان کی صلاحیتوں اور بصیرت کا مظاہرہ کیا گیا جس میں ثانیہ امتیاز ملک (ایم بی اے تھرڈ ایئر) نے تازہ ترین کاروباری خبریں پیش کیں، مدھو ماہیما نے ایک تحریکی تقریر کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا