جموں کے روپ نگر میںمعذور افراد کا عالمی دن بصارت سے محروم افراد کے رہائشی اسکول میں منایا گیا

0
0

ڈائرکٹر جنرل سوشل ویلفیئر، جموں وویک شرمانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍معذور افراد کے عالمی دن کی یاد میں، روپ نگر میں بصارت سے محروم (لڑکوں) کے رہائشی اسکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وہیںسماجی بہبود کے محکمے نے اس سال کی تقریب کے مرکزی موضوع کے تحت تقریب کا اہتمام کیااس موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے وویک شرما، ڈائرکٹر جنرل سوشل ویلفیئر، جموں اور ہرویندر کور، ایم ڈی مشن وتسالیہ (جے اینڈ کے) نے شرکت کی۔اس تقریب میں ریزیڈنشیل اسکول کے نابینا طلباء کی جانب سے ثقافتی پرفارمنس کی ایک متحرک نمائش کی گئی۔ وہیںجشن کے ماحول میں اضافہ کرتے ہوئے، امرتسر میں قومی جوڈو چمپئن شپ میں تمغے جیتنے والوں کو مہمان خصوصی نے مبارکباد دی۔وہیںاجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وویک شرما نے بصارت سے محروم بچوں کے رہائشی اسکول کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے قومی جوڈو چیمپئن شپ میں سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کرنے میں ان کی کامیابی کو سراہا۔انہوں نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے محکمے کے عزم کا اعادہ کیا اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا