پہاڑی طبقہ کے لوگ احسان کا بدلہ احسان سے دیں گے: اقبال ملک
36 سالوں سے دیکھا ہوا خواب اب پائے تکمیل تک پہنچے گا: دیو راج شرما
شیراز چوہدری
راجوریبھارتی جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد جمعرات کے روز سابقہ وزیر چوہدری ذوالفقار علی اج اپنے اسمبلی حلقہ بدھل پہنچے جہاں اور اسمبلی انتخاب کی مہم کا آغاز کیا جہاں کوٹرنکہ پہنچنے پر عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اس کے بعد ایک تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کے دوران بھارتی جنتہ پارٹی کے اسمبلی حلقہ بدھل کے لیڈران نے خطاب کیا۔وہیں خطاب کے دوران چوہدری ذوالفقار علی نے کہا خطہ پیر پنجال کی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہاں کی علاقائی سیاسی جماعتیں تھیں موصوف نے کہا ہمیں اس خطہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کشمیر کا رخ کرنا پڑتا تھا مگر اب ان علاقائی جماعتوں کے ہاتھ میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ خطہ کی تعمیر و ترقی کر پائیں۔ انہوں نے کہا مرکزی حکومت جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے وعدہ بند ہے اور اسی بات کو ذہن میں رکھ کر ہم نے بھارتی جنتہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے موصوف نے کہا پیر پنچال کا پانی راجوری پنچ کی طرف بھی آتا ہے اور کشمیر وادی کی طرف بھی جاتا ہے مگر جو پانی کشمیر وادی کی طرف جا رہا ہے وہ وہاں کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے مگر وہی پانی جو ہماری طرف ا رہا ہے اس میں اتنی شفایابی نہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی جانب سے شروع کیے جانے والے صحت کارڈ کا فائدہ ذات پات پوچھ کے نہیں ملتا بلکہ اس کا فائدہ یہاں کے سب ہی غریب امیر کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا خطہ کی تعمیر و ترقی بھارتی جنتہ پارٹی کے بغیر کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکتی یہاں کی علاقائی جماعتوں کے پاس اب کوئی مدعا نہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن ضلع ترقیاتی کونسل درہال اقبال ملک نے کہا یہاں کی علاقائی سیاسی جماعتیں عوام کو لڑواتی ہیں ۔انہوں نے کہا چوہدری ذوالفقار علی نے اپنے دور اقتدار میں جو کام کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ہم امید کرتے ہیں چوہدری ذلفقار علی اس حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے وعدہ بند ہے اور ان کے ہاتھوں ہی اس علاقہ کی تعمیر و ترقی اور فلاں بابودی ہوگی۔ انہوں نے کہا مرکز کی مودی سرکار نے ہمارے ساتھ جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا ہے اب ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ اسان کا بدلہ احسان سے دیں ملک نے کہا یہاں پر صدیوں سے چلتی آ رہی گجر پہاڑی کی لڑائی کا خاتمہ بی جے پی حکومت نے کیا اور ہمیں امید ہے کہ انے والے وقت میں اس خطہ کی تعمیر و ترقی میں چوہدری ذوالفقار علی اپنا اہم کردار ادا کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جنتہ پارٹی کے سینیئر رہنما دیوراج شرما نے کہا میری لگ بھگ پچھلے 36 سالوں سے یہ خواہش تھی کہ ایک بار اسمبلی حلقہ بدھل کا انتخاب ہم ضرور جیتیں گے اور مجھے لگتا ہے کہ میرا یہ خواب اپ پائے تکمیل تک پہنچنے گا اور چوہدری ذوالفقار علی کی قیادت میں اس خطہ کی تعمیر و ترقی ہوگی اجلاس میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کے عہدے داران اور ورکران نے شرکت کی۔