جموں کشمیر و لداخ آل ڈیپارٹمنٹ کلریکل ایسوسی ایشن نے یوم سیان منایا

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ//آل جموں و کشمیر و لداخ آل ڈیپارٹمنٹ کلریکل ایسوسی ایشن پونچھ کی جانب سے پونچھ میں وزیر خزانہ کے بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا گیا۔ جانکاری کے مطابق ضلع صدر راویندر سنگھ کی قیادت میں منعقدہ احتجاج میں کلریکل ملازمین نے وزیر موصوف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ وزیر خزانہ نے ساتویں تنخواہ کمیشن سے پہلے کلریکل کیڈر کے ملازمین کے ساتھ تنخواہ کے متعلق کئے گئے وعدہ کو پورا کیا جائے گا اس کے بعد ساتواں پے کمیشن لاگو کیا جائے گا۔ جبکہ موجودہ وزیر خزانہ نے اس کے برعکس فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ پہلے ساتویں تنخواہ کمیشن کے لاگو کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا اور بعد میں تنخواہ کا مسئلہ چھیڑا جائے گا ۔جو کلیریکل ایسوسیشن کو ناقابل قبول ہے۔ کلرکوں نے اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پہلے وزیر کے فیصلہ کے خلاف نئے فیصلہ پر عمل کیا گیا تو کلریکل ایسو سی ایشن کی جانب سے پر تشدد احتجاج اور دھرنے شروع کئے جائیں گے۔ جس کی ذمہ داری ریاستی سرکار پر عائد ہوگی۔ اس موقع پر ضلع صدر راویندر سنگھ کے علاوہ کفائت حسین اور سبھی محکمہ جات کے درجنوں کلرک موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا