جموں کشمیر میں اسمبلی کے انتخاب کروا کر جمہوریت کو بحال کیا جائے :جاوید رانا

0
0

کہااسرائیل کی طرف سے بے گناہ فلسطینی عوام پر بربریت بند کی جائے
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ ڈارک بنگلور راجوری کے کانفرنس ہال میں نیشنل کانفرنس کی طرف سے تنظیمی اجلاس رکھا گیا تھا اجلاس کی قیادت نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور پیر پجال زون کے صدر جاوید رانا نے کی اجلاس میں پارٹی کے ضلع سطح کے عہدے داران موجود تھے اس موقع پر جاوید رانہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ایک روزہ تنظیمی اجلاس رکھا گیا تھا اس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر بربریت کے بارے میں بھی ذکر کیا گیا اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعائے خیر بھی کی گئی انہوں نے کہا اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ہند نریندر مودی سے گزارش کی گئی کہ وہ بین الاقوامی سطح پر دباؤ بنائیں تاکہ بے گناہ فلسطینی عوام کو نشانہ نہ بنایا جائے انہوں نے کہا اس کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے اوپر بھی بات کی گئی کہ کس طرح پچھلے 10 سال سے جموں کشمیر کے اندر جمہوری نظام کو بحال نہیں کیا گیا یہاں 2014 کے بعد اسمبلی کے انتخاب نہیں ہوئے اور پچھلے نو سالوں کے اندر جموں کشمیر کی حوالے سے جو بھی فیصلے لیے گئے وہ عوام کے خلاف ثابت ہوئے انہوں نے کہا پچھلے دنوں میں سرکار کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ جموں کشمیر کے اندر بلدیاتی اور پنچایتی انتخاب کروائے جائیں گے مگر بر وقت سرکار کی طرف سے بلدیاتی انتخاب کروانے کے فیصلے پر بھی روک لگا دی گئی انہوں نے کہا ہم نیشنل کانفرنس کی طرف سے سرکار سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جموں کشمیر کے اندر جلد از جلد اسمبلی کے انتخاب کروایا جائے تاکہ یہاں کی عوام کو من پسند چنی ہوہی سرکار ملے انہوں نے کہا پچھلے نو سال سے جموں کشمیر میں بے روزگاری بڑے پیمانے پر بڑی ہے یہاں کا پڑھا لکھا نوجوان بے روزگاری کا شکار ہوا ہے سرکار کی طرف سے نہ کے برابر سرکاری روزگار دی گئی ہے سرکاری روزگار کے حوالے سے اگر کوئی حکم نامہ نکالا گیا اور اس میں بھی کافی تاخیر ہوئی ہے انہوں نے کہا خطہ پیر پنجال سرحد کے ساتھ جڑا ہوا علاقہ ہے یہاں بڑے پیمانے پر تعمیر و ترقی کی ضرورت ہے یہاں تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے کی ضرورت ہے یہاں کی سڑکوں کی حالت اتنی اچھی نہیں ہے یہاں کی عوام اور بھی گونا گوں مسائل سے دو چار ہے انہوں نے کہا اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں اس بارے پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ 26 اکتوبر کو نیشنل کانفرنس کی طرف سے ضلع پنچھ کے سب ڈویژن سرنکوٹ میں ایک اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس کی صدارت پارٹی کے نائب صدر و سابقہ وزیراعلی جموں کشمیر عمر عبداللہ کریں گے انہوں نے کہا خطہ پیر پنجال کی عوام سے گزارش ہے وہ بڑھ چڑھ کر وفد کی شکل میں اجلاس میں پہنچے اور نائب صدر کے خیالات کا اظہار کریں اجلاس میں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل راجوری ایڈوکیٹ چوہدری نسیم لیاقت سینیئر رہنما شفقت میر سینیئر رہنما منظور ملک ضلع صدر شفاعت خان شیراز لون الگ الگ بلاک صدور یوتھ لیڈر متی الرحمان میر یوتھ لیڈر نعیم بٹ کے علاوہ اور بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا