جموں کشمیر بنک مین برانچ پونچھ میںصارفین اور بینک انتظامیہ کا اجلاس منعقد

0
0

بینک خدمات اور سہولیات کے متعلق عوام کے ساتھ کیا گیا تبادلہ خیال
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہر خاص میں جموں کشمیر بینک کی مین برانچ میں برانچ منیجر دیپک بھان کی زیرِسرپرستی صارفین کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں صارفین سے بینک میں ہونے والے کام کے تئیں کام و دیگر سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے برانچ منیجر دیپ بھان نے بتایا کہ وہ اکثر اس طرح کی میٹنگ طلب کرتے ہیں جس میں بینک کے ملازمین صارفین کو بیک کی جانب سے دی جارہی خدمات کے متعلق بیدار کرتے ہیں اور وہ صارفین سے بینک میں پیش آرہی مشکلات کو سماعت کر مستقبل میں انکا سو فیصد ازالہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے صارفین کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا