کہادیگر اضلاع کی طرح ضلع ریاسی کے ائمہ مساجد کو بھی وقف بورڈ کی طرف سے تنخواہیں و گزار کی جائیں
ایم شفیع رضوی
ریاسی// اہلسنت تنظیم المدارس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سرپرست حضرت مولانا ریاض احمد رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ ضلع ریاسی کے ساتھ بھی انصاف کرے اور اپنی توجہ ضلع ریاسی کی طرف بھی مرکوز کرے موصوف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ائے روز یہ دعوے کیے جاتے ہیں کہ پورے ہندوستان میں اور پورے جموں و کشمیر میں ایک ہی قانون ہے ایک ہی انشان ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ضلع ریاسی کی طرف محکمہ وقف بورڈ نے بالکل ہی نظر انداز کیا ہوا ہے جموں و کشمیر کے باقی اضلاع میں ائمہ مساجد کو اور مدارس میں پڑھانے والے استادوں کو تنخواہیں دی جاتی ہیں نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر ضلع ریاسی کے ائمہ مساجد اور مدارس کے ساتھ یہ نا انصافی کی جا رہی ہے اور انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے ضلع ریاسی میں محکمہ وقف بورڈ کی طرف سے کسی بھی شخص کو بطور ایڈمنسٹریٹو مقرر نہیں کیا گیا ہے ضلع بھر میں وقف کی بہت بڑی جائیداد ہے جس کی دیکھ بھال کے لیے کوئی بھی معقول انتظام نہیں ہے کچھ مفاد پرست لوگ وقف جائیداد کو لوٹ رہے ہیں اپنی ضرورتیں پوری کر رہے ہیں عوام کی اس پراپرٹی کو دن رات خرد برد کر رہے ہیں جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مولانا موصوف نے کہا کہ جموں کشمیر کے ایل جی منوج سہنا صاحب سے اپیل ہے کہ جلد از جلد محکمہ وقف بورڈ کو یہ حکم نامی جاری کیا جائے کہ ضلع ریاسی کے اندر وقف کی جائیداد کو لوٹ گھسوٹ سے محفوظ کیا جائے اور ضلع بھر کے ائمہ مساجد کو بھی دیگر اضلاع کی طرح محکمہ کی طرف سے تنخواہیں واگزار کی جائیں۔